ماہرین نے انگلیوں میں پہننے کیلئے روبوٹ تیار کرلیا

جدید ٹیکنالوجی اور سجاوٹ کیلئے استعما ل کیے جانے والے زیورات کا آپس میں کو ئی خاص تعلق نہیں لیکن جاپانی ماہرین نے ناممکن کو ممکن بناتے ہو ئے ایسی انگو ٹھیاں تیار کی ہیں جو در حقیقت رو بوٹس ہیں۔ تین انگو ٹھیوں پر مشتمل اس سیٹ میں انگھوٹیاں دو آنکھوں اور ایک منہ کی شکل میں بنائی گئی ہیں جو پلکیں جھپکنے اور ہونٹوں کو ہلانے کی بھی صلا حیت رکھتی ہیں۔ مائیکرو کنٹرولر (Microcontroller) اور PCسے کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ان انگوٹھیوں کو ہاتھ کی انگلیوں سے بھی حرکت دی جاسکتی ہے جن سے متا ثر ہو کر مستقبل میں Finger Games بھی متعارف کر وانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

Posted on Apr 26, 2012